29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دو سری بار صدر اوبامہ کے ساتھ کام نہیں کر نا چا ہتی، ہیلری کلنٹن
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی وزیر خا رجہ ہیلر ی کلنٹن کا کہناہے کہ اگر بارک اوبامہ دوسری با ر صدر منتخب ہو ئے تو وہ ان کے ساتھ کا م نہیں کر یں گی ۔ مصر کے دو ر ہ پر مو جود ہیلر ی کلنٹن نے واضح کیا ہے کہ وہ 2012 کے بعد کو ئی سیا سی عہدہ اپنے پا س نہیں رکھنا چا ہتیں اور اگر صدر اوبا مہ ایک با ر پھر صدر بنے تو وہ ان کی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گی ۔ جب ان سے پو چھا گیا کہ کیا وہ خو د کو صدریا سیکریٹری دفاع کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہیں تو ان نے واضح طور پر انکا ر کردیا ۔ ہیلر ی کایہ بھی کہناتھا کہ جو کچھ وہ اس وقت کر رہی ہیں اس سے بہت مطمئن اور خو ش ہیں تا ہم وہ ایک با ر پھر یہ کام نہیں کر نا چا ہتیں ۔