29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سنگربرائن ایڈمز کو ہالی ووڈ واک آف فیم ستارے سے نوازا جائیگا
جنگ نیوز -
اوٹاوہ …اکاون سالہ کینیڈین راک اسٹار برائن ایڈمز کو موسیقی کے شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات پر ہالی ووڈ واک آف فیم ستارے کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔برائن ایڈمز کو واک آف فیم کے ستارے سے نوازے جانے کی یہ تقریب21مارچ کو لاس اینجلس میں ہالی ووڈ بولیوارڈ کے میوزیشن انسٹیٹیوٹ کے سامنے منعقد کی جائیگی ۔اپنی ویب سائٹ پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے برائن ایڈمز نے اپنے دوستوں و مداحوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جہاں سب کے سامنے وہ اپنے ستارے کی رونمائی کریں گے۔