تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قومی اسمبلی،اسپیکر نے وزیر خوراک و زراعت سے چیمبر واپس لے لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے وفاقی وزیر خوراک و زراعت میر اسرار اللہ زہری سے پارلیمنٹ کا چیمبر واپس لے کر رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن کو الاٹ کر دیا۔اسرار اللہ زہری کا کہنا ہے ، سمجھ نہیں آتی کہ ان کے ساتھ ایسا کیوں کیا جاتا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی وزارت خوراک و زراعت کا چیمبر خالی کرنے کے لیے وفاقی وزیر اسرار اللہ زہری کو لیٹر بھجوایا ہے کہ یہ چیمبر رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن کو الاٹ کر دیاگیا ہے اس لیے آپ اسے خالی کر کے متبادل جگہ کا بندوبست کر لیں۔ادھر وفاقی وزیر اسرار اللہ زہری نے جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر تصدیق کی ہے کہ انہیں اسپیکر کا لیٹر موصول ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سے چیمبر واپس لینے سے پہلے پوچھاتک نہیں گیا ۔جیو نیوز کے رابطہ پر رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن نے کہا کہ اسپیکر کسی کو بھی چیمبر الاٹ کر سکتی ہیں،یہ ان کا استحقاق ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کیچیئرمین کی حیثیت سے چیمبر الاٹ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسرار اللہ زہری جب پوسٹل سروسز کے وزیر تھے تو تب بھی اسپیکر کو چیمبر الاٹ کرنے کی درخواست دی تھی تاہم اسپیکر نے اس وقت بھی وہ چیمبر ان کے بجائے کشمالہ طارق کو الاٹ کر دیا تھا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.