29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نواز شریف عوام کی دعاؤں سے روبہ صحت ہیں، شہباز شریف
جنگ نیوز -
لندن…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کی دعاؤں سے وہ رو بہ صحت ہیں۔لندن سے جاری بیان کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد رو بہ صحت ہیں،اور عوام کی بے شمار محبتوں اور دعاؤں پر میاں نواز شریف اور وہ دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی بہت بڑی تعداد نے ٹیلے فونز،موبائل پیغامات اور ذاتی طور پر ملاقات کرکے قائد مسلم لیگ ن کی صحت کے بارے میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔