تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

صدرذرداری 22مارچ کو پارلیمنٹ سے مسلسل چوتھی بار خطاب کریں گے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف زرداری22 مارچ کو پارلیمنٹ سے خطاب کر رہے ہیں، وہ ملکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جو پارلیمنٹ سے مسلسل چوتھی بار خطاب کریں گے۔اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ذریعے اپنے اختیارات پارلیمنٹ اور وزیر اعظم کو منتقل کرنے کا کریڈٹ تو صدر آصف زرداری نے حاصل کیا لیکن گزشتہ سال پانچ اپریل کے صدارتی خطاب میں انہوں نے مہنگائی کم اور شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کے جو وعدے کیے تھے وہ ایفا نہیں ہو سکے۔صدر زرداری نے گزشتہ سال کے خطاب میں مفاہمتی پالیسی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھالیکن پنجاب حکومت سے پیپلز پارٹی کو الگ کرنے کے بعد صوبائی ایوان میں اس نے گزشتہ دنوں جس طرح بھرپور احتجاج کیا اس کے صدر زرداری کے آئندہ خطاب کے دوران اثرات کا عندیہ چودھری نثار دے چکے ہیں ۔وفاقی وزیر قانون و انصاف و پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے مطابق صدر زرداری اپنے خطاب کے دوران آئندہ دو سال کے لیے حکومتی روڈ میپ کا اعلان کریں گے جس میں پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہو گی۔میثاق جمہوریت کے احترام اور سیاسی مفاہمت کے ماحول میں صدر زرداری کے پارلیمنٹ سے تین خطابات تو پرسکون انداز میں ہوئے لیکن سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث صدر زرداری کے اس بار پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ایوان کا ماحول خاصا گرم ہونے کا امکان ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.