تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آرسنل کے سابق گول کیپرJens Lehmann نے ریٹائرمنٹ ختم کردی

جنگ نیوز -
لندن ... آرسنل کے سابق گول کیپر جینس لیہمین(Jens Lehmann) نے ریٹائرمنٹ ختم کردی ہے، اوراب وہ موجودہ سیزن کے اختتام تک پھر اپنے سابق کلب کی نمائندگی کرتے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔آرسنل کے مینیجر ارسین وینگر نے لیہمین کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا، لیہمین نے 2008 میں کلب چھوڑدیا تھا جس کے اگلے سال انھوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جرمنی کے سابق گول کیپر کے بارے میں آرسنل کے مینیجر کا کہنا تھا کہ وہ آرسنل کے پریمیئر لیگ کے باقی دس میچوں میں شرکت کے لیے ٹریننگ کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ انھیں لیہمین بہت پسند ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ہر میچ میں آرسنل کی نمائندگی کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.