تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور : فیضان حیدر اور فہیم شمشاد کے ورثاء پُر اسرار طور پر غائب

جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے فیضان حیدر اور فہیم شمشاد کے ورثا دیت کی رقم لینے کے بعد سے پُر اسرار طور پر غائب ہیں،فیضان کے گھر کی حالت بتاتی ہے کہ اس کے مکین نہایت عجلت میں کہیں چلے گئے ہیں۔ راوی روڈ کے علاقے کی تنگ گلیوں میں مقتول فیضان کا گھرہے،جس کے مین گیٹ پر تالا پڑا ہے۔جیو نیوز کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ تو مالک مکان محمد انور نے فیضان کے تایا زاد اعجاز احمد اور اہلِ محلہ کی موجودگی میں گھر کا تالا کھول دیا۔دو کمروں پر مشتمل اس گھر کے حالات دیکھ کر آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے مکین نہایت عجلت میں یا تو خود کہیں چلے گئے ہیں،یا انہیں کوئی اپنے ساتھ لے گیا ہے۔گھر کے ایک کمرے کو تالا لگاہے جبکہ دوسرے میں فرشی بستر دیکھ کر لگتا ہے کہ اس پر سونے والے کچھ ہی دیراٹھ کر کہیں چلے گئے ہوں،کمرے میں موٹر سائیکل اور گھریلو سامان بے ترتیب بکھرا ہے،ایک حصہ میں باورچی خانہ ہے۔جہاں چولہے کے قریب دیگچیوں میں چاول اور سالن موجود ہے۔میز پر دو آدھی کھائی اور تین ثابت تندوری روٹیاں پڑی ہیں، جبکہ گھر والوں کے پاس جاتے ہوئے اتنا وقت بھی نہیں تھا کہ وہ برتن ہی دھو کر جاتے۔اہل محلہ ان کے غائب ہونے پر مختلف سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں۔امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے دوسرے نوجوان فہیم کے بیگم کوٹ شاہدرہ میں واقع گھر پربھی تالے پڑے ہیں،پُر اسرار طور پر غائب ہونے والے ان دونوں گھروں کے مکینوں کا نہ تو اپنے کسی رشتے دار سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی اہلِ محلہ سے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.