تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حافظ آباد: امام مسجد کی کم سن بیٹی موذی مرض کا شکار،والد کی علاج کیلئے اپیل

جنگ نیوز -
حافظ آباد: امام مسجد کی کم سن بیٹی موذی مرض کا شکار،والد کی علاج کیلئے اپیل

حافظ آباد…حافظ آباد کے قصبے پنڈی بھٹیاں میں غریب امام مسجد کی کم سن بیٹی علاج نہ کرا سکنے کے باعث موذی مرض کا شکار ہو گئی۔محلہ حسین آباد کے رہائشی امام مسجد حافظ محمد ارشد کی آٹھ سالہ بیٹی عافیہ تیسری جماعت کی طالبہ ہے،چوٹ لگنے کے باعث عافیہ کی ٹانگ میں انفیکشن ہو گئی،مگر 2ہزار روپے تنخواہ لینے والاباپ اپنی بیٹی کا علاج نہ کرا سکا،جس کے باعث وہ مستقل معذوری کے خطرے سے دوچار ہے۔ حافظ محمد ارشد نے بتایا کہ وہ سات بیٹیوں اور 2اپاہج بیٹوں کا باپ ہے ،اس کے پاس اتنی رقم نہیں کہ بیٹی کا علاج کرا سکے،اس نے اپیل کی ہے کہ اس کی بیٹی کو معذوری سے بچانے کے لئے مدد کی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.