29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی ؛مختلف واقعات میں دو پولیس افسران سمیت قتل
جنگ نیوز -
کراچی ؛مختلف واقعات میں دو پولیس افسران سمیت قتل
کراچی…کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی لہر میں سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے کارکنان تونشانہ بن ہی رہے ہیں، لیکن اب دو پولیس افسران اور ایک پولیس اہلکار کے بیٹے کو بھی قتل کردیاگیا،پولیس اپنے پیٹی بندھ بھائیوں کے قاتل بھی گرفتار نہ کرسکیکراچی میں رواں ماہ کے دوران اب تک 80 سے زائد افراد گولیاں لگنے سے لقمہ اجل بن چکے ہیں،اور پولیس کسی قاتل کو گرفت میں نہیں لاسکی ہے اب صورتحال مزید تشویشناک اس لئے ہوگئی ہے کہ آج کراچی میں دو پولیس افسران اور ایک پولیس اہلکار کے بیٹے کو گھر میں گھس کر مسلح ملزمان نے نشانہ بنایا ہے،،اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرید کالونی میں اے ایس آئی سہیل عمر حیات کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا،،جبکہ نیو کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر اورنگی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات سب انسپکٹر اقبال اور اس کے 25 سالہ بیٹے عمیر اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔۔