29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاپ اسٹار شکیرا فلاحی کاموں میں مشاورت کیلئے برازیل پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
ساوٴپالو…برازیل میں کولمبین اسٹار شکیرا نے صدرDilma Rousseff سے مل کرغریب لاطینی امریکہ کے بچوں کے لیے اسپیشل پروجیکٹ کے بارے میں بات کی۔لاطینی پاپ کی ملکہ شکیرا ان دنوں برازیل میں ہیں جہان انہوں نے برازیلی صدر سے ملاقات کی اور ناداربچون کے لیے عطیہ کی بات کی جسمیں بچوں کی صحت اورتعلیم کے بارے میں پروجیکٹ شامل ہیں۔صدراتی محل میں ہونے والی ملاقات میں کئی سوشل ایشوز پر بھی بات ہوگی۔