29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بحرین میں مظاہرے جاری، اپوزیشن کا آج بھی احتجاج کا اعلان
جنگ نیوز -
مناما…اقوام متحدہ کے چیف بان کی مون نے بحرین میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کوبین الاقوامی قانون کے خلاف ورزی کاہے،جبکہ اپوزیشن کی طرف سے آج عبادت گاہوں میں احتجاج کیاجائے گا۔ خلیجی ریاست بحرین میں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے اسپتالوں پرمبینہ طورپر قبضہ کرکے ڈاکٹروں کوان کے فرائض کی انجام دہی سے روکا۔جس کے بعدبان کی مون نے بحرین کے امیرحمد سے صورت حال پر خاص توجہ پر زور دیاہے۔اورمظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کوبین الاقوامی قانون کے خلاف ورزی قراردیاہے،بحرین کے صورت حال پرامریکہ اور برطانیہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ادھر ایران اور لبنان سے بھی مذمتی بیان آرہے ہیں۔گزشتہ روزمظاہرین نے ایمرجنسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرلک اسکوائر کے گرد احتجاج کیا،جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے اپوزیشن کے 6رہنماوں کوگرفتار کرلیاتھا،،جبکہ اپوزیشن کی جانب سے آج پھراحتجاج کااعلان کیاگیاہے۔