29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خیبر ایجنسی :باڑہ بازار میں بارودی سرنگ کا دھماکا،4سیکورٹی اہلکار زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی کی باڑہ بازار کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے چارسیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔سیکورٹی زرائع کے مطابق باڑابازار کے قریب قمبرآباد چوک پر روڈ کے کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی ۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب سے گذرنے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اورچاراہلکار زخمی ہوگئے ۔زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے پشاور منتقل کردیاگیاہے۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے باڑا بازار اورشلوبر میں سر چ آپریشن شروع کردیاہے۔تحصیل باڑا میں گذشتہ ڈیڑھ سال سے کرفیو نافذ ہے۔اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔