29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری
جنگ نیوز -
ٹوکیو…وقت سے لڑتے جاپان کے ریسکیواہلکارنیوکلئیر پلانٹ میں پانی ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔بجلی بحال کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں ،پولیس کے مطابق ہلاک اور گم شدہ افراد کی تعداد16ہزار6سو تک پہنچ گئی ہے۔چرنول کے بعد سے ٹوکیو میں ایٹمی پلانٹ کی تباہی کودنیا کاسب سے بدترین واقعہ قراردیاجارہاہے۔فوکوشیما پاورپلانٹ سے250کلومیٹر دوراہلکاربجلی بحال کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں جب کہ ایٹمی ری ایکٹرز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ملٹری ہیلی کاپٹر اور فائر ٹینڈرتیار کھڑے ہیں،تابکاری کی سطح مسلسل چیک کی جارہی ہے۔نیوکلئیرایجنسی کے ترجمان کا کہناہے ری ایکٹر 3 میں موجودplutonium کی وجہ سے اسے سب سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔جاپان میں ری ایکٹرز کی صورت حال جانچنے کے لیے امریکہ نے ڈرون طیاروں سے نگرانی کافیصلہ کیاہے۔