تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی سے ایندھن پہنچ گیا، کوئٹہ سے معطل ٹرین سروس بحال

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان ریلوے کوئٹہ ڈویژن کوایندھن کی دستیابی کے بعددودن سے معطل ٹین سروس دوبارہ بحال کردی گئی ہے ریلوے حکام کاکہناہے کہ ٹرینیں معمول کے مطابق روانہ ہونگی۔ ڈویژنل سپڑٹنڈنٹ کوئٹہ مقبول مگسی نے بتایاکہ پاکستان ریلویزکوپی ایس او سے آج دس لاکھ لیڑتیل مل گیاہے جس کے بعدٹرینیں چلائی گئی ہیں۔کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفرایکسپریس 10بجے،کراچی جانے والی بولان میل 11بجے،جبکہ پشاورجانے والی کوئٹہ ایسپریس 12بجے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہونگی۔ایندھن کاذخیرہ ختم ہوجانے کے باعث دودن سے کوئٹیہ سے سندھ اور پنجاب کو جانے والی ٹرین سروس معطل تھی تاہم گزشتہ شب ایندھن کی دستیابی کے بعدٹرین سروس شروع کردی گئی ہے دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والے مسافروں نے ٹرینوں کی بندش پرسخت احتجاج کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.