29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا2012میں ریٹائر ہونے کا اعلان
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…امریکی وزیر خارجہجہ ہلیری کلنٹن 2012سے سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ اسرائیل کے سب سے بڑے انگریزی روزنامے نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے حوالے سے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن2012میں سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے۔ اپنے انٹریو میں انہوں نے کہا کہ وہ2012میں سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گی انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اگر باراک اوباما دوبارہ صدارت کے لیے منتخب ہو گئے تب بھی وہ وزیر خارجہ یا موجودہ کردار کو نہیں نبھائیں گی اور نہ ہی وہ کسی الیکشن میں امیدوار بنیں گی۔