29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کیٹ میڈ لٹن کا دو لہا بدل گیا؟
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…بر طانیہ کی ہو نے والی شہزا دی کیٹ میڈلٹن کے بارے میں تا زہ ترین اطلاع یہ ہے کہ ان کا دلہا بد ل گیا ہے ۔ جی ہاں ان کے دلہا اب پرنس ولیم نہیں بلکہ پر نس ہیر ی ہیں ، لیکن آ پ پریشا ن نہ ہوں کیو نکہ ایسا حقیقت میں نہیں بلکہ چین میں تیار کیے گئے یا دگار ی تحفوں پر مو جو د تصویر میں ہو ا ہے۔ کیٹ میڈلٹن اور پر نس ولیم کی اپریل میں ہونے والی شادی کے موقع پر چین میں تیار کی جا نے والی یا دگا ری پیا لیوں پر کیٹ میڈ لٹن کے ساتھ پر نس ولیم کے بجا ئے ان کے چھو ٹے بھا ئی پر نس ہیر ی کی تصو یر لگا دی گئی ہے ۔اب جناب چین کی تیار کر دہ چیزوں کے بارے میں اس کے علا وہ اور کیا کہا جا سکتاہے کہ چلے تو چا ند تک نہیں تو شا م تک۔