تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جرگے پر ڈرون حملہ: شمالی وزیرستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان

جنگ نیوز -
میرانشاہ … شمالی وزیرستان میں قبائلی جرگے پر گزشتہ روز ہونیوالے ڈرون حملے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد44 ہوگئی،ادھر ٹانگ میں محسود قبائل کے جرگے میں عمائدین پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور ڈرون حملوں کو بند کرانے کے مطالبے سمیت تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جمعرات کو ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب کزہ مدہ خیل قبائل کا کرومائیٹ کے پہاڑ کی ملکیت کے تنازعے پر جرگہ جاری تھا،اس دوران جاسوس طیاروں سے ڈیرے پر یکے بعد دیگرے چھ میزائل فائر کیے گئے۔۔ حملے میں25افراد موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔16زخمی طبی امداد پہنچنے سے قبل چل بسے جبکہ طبی امداد کے دوران مزید تین زخمی دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد44تک جاپہنچی ہے۔سرکاری حکام نے تمام ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ جن میں چار قبائلی عمائدین اور خاصہ دار فورس کے سات اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ8 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ رواں سال میں یہ بیسواں ڈرون حملہ ہے۔ چیف آف وزیرستان ملک نصراللہ خان نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرون حملے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو خوں بہا ادا کیا جائے۔ ادھر دوسری طرف آج صبح ٹانک کے پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں محسود قبائل کے عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا ۔ محسود قبائل کے عمائدین نے گزشتہ روز ہونیوالے شمالی وزیرستان میں قبائلی جرگے پر حملے کی شدید مذمت کی گئی جس میں ڈرون حملوں کو فوری بند کرانے کا مطالبہ کیا گیا اور ساتھ ساتھ تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.