29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈرون حملے نے پاک امریکا تعلقات کو پھر کشیدہ بنا دیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… ہلاکت خیز ڈرون حملے کے بعد امریکا اور پاکستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔پاکستان میں احتجاج کے پیش نظرواشنگٹن میں ماہرین کہتے ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا معاملہ ختم نہیں ہوگا۔ سنگاپور کے نشریاتی ادارے’ایشیاء نیوز‘ کے مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے بعد کشیدگی کم ہو ئی تھی لیکن ڈرونز حملے نے ایک بار پھر تعلقات کو نئے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف ، جنرل اشفاق پرویز کیانی ، نے شمالی وزیرستان میں مہلک امریکی ڈرون حملے پر شدید اعتراض کیا ہے اور اسے’ناقابل برداشت‘کہا ہے۔جیسا کہ سی آئی اے کے اہلکار ڈیوس نے دو پاکستانیوں کو قتل کرڈالا تھا بعد میں خاندنوں کو خون بہا دے کرڈیوس کورہا کرایا گیا، اس رہائی کے خلاف پاکستان کی سڑکوں پر احتجاج کیا جارہا ہے۔اس احتجاج کے پیش نظرواشنگٹن میں ماہرین کہتے ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا معاملہ ختم نہیں ہوگا۔ امریکا کی ہیریٹیج فاوٴنڈیشن میں سینئر ریسرچ فیلولیزا کرٹس نے کہا کہ ہمیں اس مسئلے کے حل میں کافی مسائل دیکھنے کو ملے ہیں لیکن ہم نے وسیع تر امریکا اور پاکستان کے تعلقات کے لیے یہ مسئلہ حل کیا۔