تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پی پی فرانس و جرمنی کی ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر حکومت پنجاب کی مذمت

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری /نمائندہ جنگ…پاکستان پیپلزپارٹی فرانس وجرمنی اور دیگر ممالک کے رہنماوٴں ،عہداروں اور کارکنوں نے کہا ہے کہ ریمنڈڈیوس کے معاملے پر سیاست چمکانے والے پنجاب کے حکمرانوں نے مقتولین کے خاندانوں کو زبردستی راتوں رات سعودی عرب اور خون بہا ادا کرکے ریمنڈ ڈیوس کو بیرون ممالک پہنچا دیا۔ پی پی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبو ہ اور جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی ماسٹر مظفر حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریمنڈیوس کی رہائی پر بیرونی آقاوٴں سے شباش لینے کیلئے خادم قوم لندن پہنچ گئے ہیں۔ جرمنی سے سید ظفر عباس شاہ، سیدزاہد عباس شاہ اور قیصر ملک نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پر ثابت ہوگیا کہ ملک میں کون سی جماعت اصولوں کی سیاست کر رہی ہے اور کون سی جماعت بیرونی آقاوٴں کو خوش کرنے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں مزید کہاپارٹی کے شریک چیرمین صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست کو کمزرو سمجھنے والوں کو آئندہ انتخابات میں پتہ چل جائے گا عوام مفاہمت کی سیاست پسند کرتے ہیں یا الزام تراشی کی سیاست کو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.