29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شمالی وزیرستان ڈرون حملہ: ن لیگ کی قومی اسمبلی میں تحریک التوا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن نے شمالی وزیر ستان میں جرگے پرڈرون حملے کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے ۔تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے جرگے پر ڈرون حملے سے ہر پاکستانی کا دل دکھا ہے اور ہر پاکستانی امریکی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔تحریک التوا مسلم لیگ ن کے ارکان راجہ اسد خان ،ملک شاکر اعوان، نگہت پروین میر، مسز نثار تنوری، شیریں ارشد خان، مجید اعوان اور رانا محمود الحسن کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔گذشتہ روز شمالی وزیر ستان میں نوی اڈا جہاں میں ایک جرگہ پر امریکی ڈرون حملے میں44 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے ۔