تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان،زلزلے اورسونامی نے 16 ہزارافرادکونگل لیا

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں زلزلے اور سونامی کے بعد سے ایک چھوٹاخاندان کار کی چھت اورکچھ افراد درخت کی ٹہنیوں پرناجانے کب سے امدادکے منتظر تھے،جنھیں بچالیا گیا ہے۔جاپان میں زلزلہ آئے ایک ہفتہ گزرگیا،16 ہزار سے زائدافرادکو سونامی نگل گیا سیکڑوں لاپتاہوگئے۔متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کی تلاش اور مدد کا کام جاری ہے۔سمندری پانی کا جوش تو ٹھنڈا پڑگیالیکن کئی شہروں میں پانی اب تک کھڑا ہے، جہاں کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ جاپانی ٹی وی نے ایک ایسی ویڈیوجاری کی ہے جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ شہر سنڈائی میں درختوں ، کاروں کی چھتوں پرپریشان حال افراد پائپ بجا کر مدد کیلئے پکاررہے ہیں۔کاریں عمارتوں اور درختوں کے ملبے میں پھنسی ہیں،تاہم انھیں ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.