29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈ کی رہائی قانونی طور پر درست لیکن قومی جذبات کے منافی ہے،راناثنا
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا فیصلہ قانونی طور پر درست تاہم قومی جذبات کے منافی ہے۔ انہیں احتجاج کرنے والوں کے جذبات اور احساسات کا اندازہ ہے۔وہ اسمبلی اجلاس سے پہلے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ریمنڈ کی رہائی کی ذمہ داری ان ورثا پہ ہے جنہوں نے دیت کی رقم وصول کی، پنجاب حکومت دیت کے معاملے سے مکمل طور پر لاتعلق ہے۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دیت لینے والے پیسوں کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ بھی شامل کرتے۔ امریکا عافیہ صدیقی کو رہا کر دے، حکومت اور عوام دیت دینے کیلئے تیار ہیں۔ ایک سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مونس پر چلنے والے کیسز میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ مونس الٰہی لوٹا ہوا مال واپس کر دیں تاکہ عوام کا بھلا ہو سکے۔