29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان: مشکلات کیخلاف کمربستہ ریسکیو اہلکار قومی ہیرو قرار
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں زلزلے اور سونامی سے سب کچھ تہس نہس ہوگیا،انتظامی ڈھانچہ تباہ ہوگیا،16 ہزار سے زائد افرادہلاک اور لاپتہ ہوگئے۔ری ایکٹرز نے بھی تباہی مچائی،اِن سخت حالات میں،مشکلات سے لڑنے کیلئے کمربستہ ریسکیو اہلکار وں کو جاپان نے قومی ہیروقراردیاہے۔ایک ہفتے سے مکمل طورپر تباہ حالات کو معمول پر لانے کیلئے ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔آج ری ایکٹر تین کو ٹھنڈا کرنے کیلئے مزید139 فائرفائٹرزروانہ کیے گئے ہیں،جنھوں نے رضاکارانہ طور پر اس کام کیلئے آمادگی ظاہر کی تھی۔جاپان کی حکومت نے اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے خطرناک حالات میں کام کر نیوالے ان کارکنوں کواصلی قومی ہیرو قراردیاہے۔دوسری جانب جاپان کے دورے پرپہنچنے والے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے سربراہ فوکو شیما ایٹمی پلانے کے حادثہ کو سنگین مسئلہ قراردیاہے۔ہالی وڈ اسٹارسینڈرا بلاک نے جاپان میں زلزلہ اور سونامی سے تباہی پرمدد کیلئے10لاکھ ڈالردینے کااعلان کیاہے۔امریکی صدر نے جاپان کی صورتحال پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اور عالمی برادری سے جاپان کی مدد کی اپیل کی ہے۔