29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سامان اٹھانے اور دوسری جگہ پہنچانے کی صلاحیت رکھنے والا روبوٹ
جنگ نیوز -
برلن…سی ایم ڈی…جرمنی میں جاری CeBITٹیکنالوجی فےئر کے دوران AILAنامی ایک روبوٹ پیش کیا گیا ہے جو ناصرف سامان اٹھانے بلکہ اسے ایک سے دوسری جگہ پہنچانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔Artificial Intelligence Lightweight Android (AILA)نامی اس روبوٹ میں18جوڑ،ایک اسٹیریو کیمرا،ایک3Dکیمرا اور تین لیز ر سینسر نصب کیے گئے ہیں۔اس روبوٹ کے ہاتھوں میں نصبRFIDانٹیناناصرف اسے سامان کی شناخت،گرفت اور وزن کے بارے میں معلومات فراہم کرتاہے بلکہ سامان کو اُٹھا کر کہاں تک پہنچاناہے اس بارے میں اشارے دیتا ہے۔