29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ: ہالینڈ کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 307رنز کاہدف
جنگ نیوز -
کولکتہ… ورلڈ کپ کرکٹ کا 37واں میچ آج گروپ بی کی دو ٹیموں آئرلینڈ اورہالینڈ کے درمیان جاری ہے۔ ہالینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ریان ٹین ڈوئچے اور کپتان پیٹر بورین کے شاندار بیٹنگ کی بدولت آئرش ٹیم کو جیتنے کیلئے 307رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہالینڈکی پوری ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 306رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آج آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈچ ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد گرگئیں جس کے بعد بیراسی اور ڈوئچے نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ بیراسی 44رنز پر زخمی ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ ان کے بعد کپتان پیٹر بورین ڈوئچے کا ساتھ دینے آئے۔ دونوں نے مل کر اسکور کر 234رنز تک پہنچادیا،جہاں ریان ٹین ڈوئچے 106رنز بناکر آؤٹ ہوئے، 286رنز کے اسکور پرپیٹر بورن 84رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد کوئی ڈچ کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکااور پوری ٹیم 306رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہالینڈ کے آخری چاروں کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ آئرلینڈ کی جانب سے مونے اور اسٹرلنگ نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔