29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈ کی رہائی کیخلاف درخواست، چیف جسٹس لاہور کی سماعت سے معذرت
جنگ نیوز -
لاہور…چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔ انہوں نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنے کیلئے اسے جسٹس افتخار حسین چودھری کو بھجوا دیا۔ چیف جسٹس نے درخواست بھجواتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وہ ریمنڈ ڈیوس کیس کی پہلے سماعت کر چکے ہیں لہٰذا مناسب ہے کہ اس کی رہائی کیخلاف درخواست کی سماعت دوسرا بینچ کرے۔ بیرسٹر اقبال جعفری نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اسلامی شریعت ،آئین اور قانون کے منافی ہے۔ وہ فساد فی الارض کے جرم کا مرتکب ہوا جبکہ اس پر جاسوسی کے الزامات بھی تھے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ جرائم قابل راضی نامہ نہیں لہذا عدالت ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دے۔