29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ: سری لنکا کی ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ
جنگ نیوز -
ممبئی …ورلڈ کپ کرکٹ 2011کا 38واں میچ گروپ بی کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔ سنگاکارا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ کچھ حدتک نرم ہے ، جس میں باؤنس ملے گا اور فلڈ لائٹس میں باؤنس مزید زیادہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ میچ مینڈس کو شامل کیاگیا ہے جبکہ فاسٹ بولرز کے شعبے میں کلاسیکرا ، مالنگا اور اینجلیو میتھیوز خدمات سرانجام دینگے۔ کیوی کپتان راس ٹیلر وہ بھی پہلے بیٹنگ کے خواہش مند تھے۔ پچ وقت کے ساتھ اسپن بولنگ کیلئے سازگار ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ملز کی جگہ ہمیش بینیٹ کو شامل کیا گیا ہے۔