تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کوئٹہ : ٹرین سروس بحال،فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایندھن کی قلت

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی سے ڈیزل منگواکردودن سے معطل کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب جانے والی ٹرین سروس بحال کردی گئی۔فیصل آباد اورراولپنڈی میں ایندھن کی قلت کے سبب کئی ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ میں ایندھن کا ذخیرہ ختم ہوجانے کے باعث2دن سے ٹرین سروس معطل تھی،تاہم کراچی سے10لاکھ لٹرڈیزل پہنچنے کے بعد ٹرین سروس بحال کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس چالیس منٹ کی تاخیر سے روانہ کردی گئی ،بولان میل کراچی کیلئے11بجے جبکہ کوئٹہ ایکسپریس12بجے روانہ ہوگئی۔دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ فیصل آباد میں ڈیزل کی قلت کے باعث گڈز ٹرین سروس کو روک دیا گیاہے جبکہ وزیرآباد اور لاہور جانیوالی4 مسافر ٹرینوں کی روانگی منسوخ کردی گئی۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں بھی ڈیزل کی قلت کے سبب جعفر، مہر ، ہزارہ، روہی ایکسپریس کی روانگی کو منسوخ کردیا گیا ہے اورایڈوانس میں فروخت کیے گئے ٹکٹس کی واپسی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.