تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عالمی شناخت بنانے کیلئے بھارتی شعور غیر واضح ہے، امریکی مراسلہ

جنگ نیوز -
کراچی…آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبیرا سے تین جنوری دو ہزار آٹھ کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں چار اور پانچ دسمبر دو ہزار سات کو امریکی انڈر سیکریٹری ولیم برنس نے جاپان کے نائب وزیر خارجہ Mitoji Yabunaka کیساتھ آسٹریلیا کے خارجہ و تجارتی امور کے سیکریٹری مائیکل ایل ایسٹرینج سے ملاقات کی۔ بھارت کے حوالے سے امریکی انڈر سیکریٹری ولیم برنس کا کہنا تھا کہ اگرچہ بھارت متضاد جذبات کی حامل طاقت نہیں لیکن عالمی شناخت بنانے کیلئے اس کا شعور غیر واضح ہے۔ ولیم برنس کے نزدیک بھارت کا ایک پاوٴں غیر وابستہ ملکوں کے کیمپ میں تو دوسرا بین الاقوامی ایکٹرز کے کیمپ میں ہے۔ اس موقع پر انھوں نے اعتراف کیا کہ بھارت اپنے جمہوری نظام کی وجہ سے مانا جاتا ہے۔ ساتھ ہی یہ پیش گوئی بھی کی کہ جارج بش کے بعد آنیوالے نئے امریکی صدر بھارت کو ترجیح دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.