تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

درآمدی دالوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس4 سے کم کر کے 2.75 فیصد کر دیاگیا

جنگ نیوز -
کراچی …کسٹم حکام نے درآمدی دالوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس4 سے کم کر کے 2.75 فیصد کر دیا۔ کراچی ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید نے جیو نیوز کو بتایا کہ گزشتہ روز کسٹم حکام نے ود ہولڈنگ ٹیکس2 کے بجائے4فیصد کے حساب سے لینا شروع کردیا تھا جبکہ بعد ازاں مذاکرات کے بعد2.75 فیصد کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا درآمد کی جانیوالی دالوں میں ، ثابت چنا، کابلی چنا، مونگ ثابت ، ماش ثابت اور لو بیا شامل ہیں، جن پر گزشتہ روز اچانک ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح دو سے بڑھا کر4فیصد کر دی گئی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.