تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹرانسفارمرز فلم کے مداح نے فلمی روبوٹس کی پوری فوج تیار کرلی

جنگ نیوز -
بیجنگ…سی ایم ڈی…کہتے ہے شوق اور جنون کی کوئی حد مقرر نہیں اور یہ بات ایک چینی مداح پر پوری طرح صادق آتی ہے۔چین کے شہرHuizhouمیں مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ فلم ٹرانسفارمرزکا بہت بڑا مداحJang Junlinرہائش پذیر ہے جس نے فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنے پوری توجہ و دلچسپی فلمی روبوٹس تیار کرنے پر مرکوز کردی۔2006میں فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد JunlinنےLegend of Ironنامی فیکٹری کی بنیاد ڈالی جہاں اس نے10ورکرز کی مدد سے روبوٹس تیار کرنا شروع کیے۔اس سلسلے میں Junlinنے مختلف ناکارہ دھاتی اشیاء،گاڑیوں کے ناکارہ پرزہ جات اور لوہے کی شیٹس کو استعمال میں لاتے ہوئے ٹرانسفارمرز سمیت مختلف فلموں میں دکھائے جانے والے روبوٹس تیار کرنا شروع کیے۔ شو ق و جنون کواپنا پیشہ بنانے والاJunlinاب تک ہزار کے قریب دھاتی روبوٹس تیار کرچکا ہے اور مستقبل میں مزید روبوٹس تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.