29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اٹک : سرکار ی اسکول کی دیوار گرنے سے دو طالبات جاں بحق
جنگ نیوز -
اٹک …اٹک کی تحصیل حضرو میں ایک سرکاری اسکول کی زیر تعمیر دیوار گرنے سے دو طالبات جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حضرو کے گاؤں ، ابوبکر میں ایک سرکاری اسکول کی دیوار کی تعمیر کرائی جارہی تھی اور اس میں اسکول کی طالبات کو ہی شامل کیا گیا تھا ، آج زیر تعمیر دیوار کا ایک حصہ اچانک گرگیا جس سے اس کی زد میں بعض طالبات آگئیں ، ان میں سے دو لڑکیاں موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ پانچ زخمی ہوئیں ۔ زخمی طالبات کو اسپتال بھجوادیا گیا ہے اور پولیس نے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔