تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تیل اور گیس دیں،پھر بھی لوڈشیڈنگ ہوتو پھانسی لگادیں، ایم ڈی پیپکو

جنگ نیوز -
اسلام آباد…منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو رسول خان محسود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے دعویٰ کیا ہے کہ اگرپاور پلانٹس کو درکار مقدار میں گیس اور تیل مل جائے تو ملک سے لوڈ شیڈنگ مکمل ختم ہوجائے ۔ قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کا اجلاس اسلام آباد میں غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ایم ڈی پیپکونے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دیا میر بھاشا اور بونجی ڈیمز سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، تھر میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کا منصوبہ2016 میں مکمل ہوگا ۔پانی اور بجلی کے سیکریٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ سی این جی اسٹیشنز کو یومیہ360 ملین مکعب فٹ گیس دی جارہی ہے ، اگر اس کوٹہ کا نصف پاور پلانٹس کو مل جائے تو بجلی کی قیمت نصف ہوجائیگی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگردرکار گیس اور تیل مل جائے تو ملک میں ایک دن بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور اگر ہوتو مجھے پھانسی پر چڑھادیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.