29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی این ایس سی کے جہاز کا ریکارڈ،24گھنٹے میں71 ہزار ٹن تیل کی ہینڈلنگ
جنگ نیوز -
کراچی …پی این ایس سی کے جہاز نے24گھنٹے میں71 ہزار ٹن تیل ہینڈلنگ کا ریکارڈ بنا لیا۔حکام کے مطابق یہ ریکارڈ ہینڈلنگ24 گھنٹے میں مکمل کی گئی اور اس طرح71ہزار500 ٹن فرنس آئل پورٹ کے قریب اسٹوریج میں منتقل کیا گیا۔ یہ تیل پورٹ قاسم پر فوٹکو ٹرمینل پر کوئٹہ جہاز سے اتارا گیا اورجہاز24 گھنٹے میں ہینڈلنگ کے بعد دوبارہ خلیج فارس روانہ ہو گیا ہے۔پی این ایس سی نے کویت پٹرولیم کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت پاکستان کی قومی جہاز راں کمپنی،،پی ایس او کیلئے تقریباً دس لاکھ ٹن تیل سالانہ لائیگی۔