29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شمالی وزیرستان ڈرون حملہ،امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیاگیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت پاکستان نے شمالی وزیرستان میں قبائلی جرگے پر ڈرون حملے پر امریکی سفیر کیمرون منٹر کو دفتر خارجہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سفیر سے دتہ خیل پر ڈرون حملے پر وضاحت طلب کی جائے گی۔دفتر خارجہ نے گزشتہ شب امریکی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھی ارسال کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایک پرامن قبائلی جرگے پر میزائل حملہ کیا تھا، جس میں چار قبائلی عمائدین اور سات خاصہ دار اہلکاروں سمیت 44افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔