تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ناقابل شکست رہ کر گروپ میں ٹاپ کرنا چاہتے ہیں، رکی پونٹنگ

جنگ نیوز -
کولمبو…آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہ کر گروپ میں ٹاپ کرنا چاہتے ہیں ۔کولمبو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میچ ونر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اس میچ کو آسان نہیں لیں گے،12 سال سے میگا ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والے ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کو شکست دے کر گروپ میں ٹاپ کرنا چاہتے ہیں، شعیب اختر کی ریٹائرمنٹ پر انہوں نے کہاکہ یہ فاسٹ بولر کا ذاتی فیصلہ ہے، ان کے خلاف کھیل کر ہمیشہ مزہ آیا، شعیب اختر اب بھی خطرناک بولر ہے، آج بھی ٹیم میٹنگ میں اس سے نمٹنے کی پلاننگ کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.