29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شعیب اختر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست وقت پر کیا،شاہد آفریدی
جنگ نیوز -
کولمبو…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست وقت پر کیا ہے،ان کی ضرورت پڑی تو ضرور کھلائیں گے۔ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں اوپننگ جوڑی تبدیل ہو سکتی ہے۔کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم بہت پروفیشنل ہے ، بریٹ لی اور شان ٹیٹ کے آنے سے یہ ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے لیکن اس کو قابو کرنا آتاہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب اختر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان درست وقت پر کیا ہے اس سے ٹیم کی کاکردگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑیگا،ان کی ضرورت پڑی تو ضرور کھلائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف آخری گروپ میچ جیت کرخوشگوار انداز میں ناک آؤٹ مرحلے میں جاناچاہتے ہیں ۔