29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں20کروڑ ڈالر کی گندم برآمد کی گئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد...رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران20کروڑ ڈالر مالیت کی گندم برآمد کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حکومت کی جانب سے گندم کی برآمد کی اجازت ملنے کے بعدرواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران تقریباً5 لاکھ84 ہزار ٹن گندم اوسطاً342 ڈالر فی ٹن کے حساب سے برآمد کی گئی۔ فلور ملرز ذرائع کے مطابق ملک میں تقریباً35 لاکھ ٹن اضافی گندم موجود ہے اور پاکستانی گندم کی بڑا حصہ بنگلہ دیش برآمد کیا گیا ہے جبکہ گندم مصنوعات خلیجی ریاستیں اور افریقا بھی برآمد کی گئی ہیں۔