29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مونس الٰہی 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور کی مقامی عدالت نے این آئی سی ایل کیس میں گرفتار مونس الٰہی کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ایف آئی اے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کو سخت پہرے میں سول جج محمد احتشام صادق کی عدالت میں پیشی کیلئے لائی۔ ایف آئی اے نے بتیس کروڑ روپے برآمد کرنے کیلئے ملزم مونس الٰہی کا سات دن کا ریمانڈ مانگا۔ مونس الٰہی کے وکیل کا مؤقف تھا کہ ڈیوٹی مجسٹریٹ ایک دن کا ریمانڈ دے سکتے ہیں۔ مختصر کارروائی کے بعد مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کو ملزم لیجانے کا کہا اور بعد میں اکیس مارچ تک کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ مونس الٰہی کی عدالت میں پیشی کے موقع پرمسلم لیگ ق کے کارکن بڑی تعداد میں وہاں موجود تھے۔ انہوں نے مونس کے حق میں نعرے بھی لگائے۔