29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ:آئر لینڈ نے ہالینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی
جنگ نیوز -
کولکتہ ...ورلڈ کپ کرکٹ کا 37ویں میچ میں آئرلینڈ نے ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ہالینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوور ز میں ہالینڈ کو جیت کیلئے 307رنز کا ہدف دیا ،جوآئرش ٹیم نے 47.4اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہالینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 306 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ٹین ڈوئچے نے106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس ورلڈ کپ میں یہ اُن کی دوسری سنچری تھی، کپتان پیٹر بورین نے84 رنز بنائے، مونی اور اسٹرلنگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، آخری اوور کی آخری 4 گیندوں پر ہالینڈ کے چار کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔جواب میں آئرش اوپنرز نے177رنز کی مستحکم بنیاد رکھی پورٹرفیلڈ68رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اسٹرلنگ نے101رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،ان کے بعد نیل اوبرائن نے57رنز کی ناقابل شکست اننگز کر اپنی ٹیم کو چھ وکٹ سے فتح دلا دی،کوپر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔