تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کے ایس ای میں شدید مندی،انڈیکس میں 252پوائنٹس کی کمی،11606پر بند

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے آخری روز شدید مندی رہی اور انڈیکس گیارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا مگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے گئی اور دوسرا کاروباری سیشن مارکیٹ میں بڑی گرواٹ کا سبب بنا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس252 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزا606پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم بارہ کروڑ اکیاون لاکھ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت بیس پیسے اضافے کے ساتھ15روپے72 پیسے ہوگئی ۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس212پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار303 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل آئندہ ہفتے بھی برقرار رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.