29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
محکمہ ریلوے میں تیل کا بحران شدید، ٹرینیں لیٹ،مسافر بلبلااٹھے
جنگ نیوز -
لاہور...محکمہ ریلوے کو تیل کے شدید بحران کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہو رہی ہے۔ چھوٹے روٹس پر چلنے والی ٹرینوں کی آمدورفت سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔ مسافر کئی گھنٹے لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے انتظار میں بیٹھے رہے۔ عوام ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کی روانگی تین سے نو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر موجود ہوتے ہیں پھر بھی تیل ختم ہونے کا کہہ کر انھیں خوار کیا جا رہا ہے۔