29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یونیفکیشن بلاک نااہلی کیلئے درخواست کی سماعت کل چیف الیکشن کمشنرکرینگے
جنگ نیوز -
اسلام آباد..چیف الیکشن کمشنر پنجاب اسمبلی میں یونی فکیشن بلاک کے9ارکان کی نااہلی کیلئے دائردرخواست کی سماعت کل کریں گے۔مسلم لیگ ق کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار #کیا گیا تھا کہ ان کی جماعت کے9 ارکان کی پارٹی پالیسی سے انحراف کیا جن کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ریفرنس بھیجا گیا تاہم اسپیکر نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔چیف الیکشن کمشنر نے اس درخواست پر موقف جاننے کیلئے یونیفکیشن بلاک کے ارکان طاہر علی جاوید،عطا مانیکا،طارق محمود،ارشد جٹ،نسیم لودھی ،صبا صادق،فرحانہ افضل،عائشہ جاوید اور جوئس روفن جولیس کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے تھے،جبکہ ا سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی پیش ہونے کیلئے کہا گیا تھا۔