تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی،پاکستان کو طفیلی ریاست نہ سمجھا جائے، دفتر خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سفیر کیمرون منٹر کو دفترخارجہ طلب کرکے گزشتہ روز کے ڈرون حملے پرسخت احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر سے کہا گیا ہے کہ ایسے حملے ناقابل قبول ہیں، پاکستان کو طفیلی ریاست کے طور پر نہ لیا جائے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا اور ان سے گزشتہ روز کے ڈرون حملے پر شدید احتجاج کیا گیا جس میں کئی انسانی جانی ضائع ہوگئی تھیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی سفیر پر دوٹوک الفاظ میں واضح کیا گیا کہ اس طرح کے حملے نہ صرف ناقابل قبول ہیں بلکہ انسانی اقدار اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔ امریکی سفیر سے کہا گیا کہ پاکستان کو ایک طفیلی ریاست کے طور پر نہ لیا جائے اور پاک، امریکا تعلقات کے بنیادی اصولوں پردوبارہ غور کی ضرورت ہے۔ترجمان کے مطابق اب یہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ پر ہے کہ پاک امریکا تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو روکے ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی سفیر سے کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان سہ فریقی مذاکرات میں حصہ لینے کے قابل بھی نہیں ہوگا۔ترجمان کے مطابق امریکی سفیر نے کہا کہ وہ واضح طور پر سمجھتے ہیں کہ ان کی طلبی معمولی بات نہیں، وہ پاکستان کا موقف امریکی انتظامیہ تک پہنچانے کے لیے واشنگٹن جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.