29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین ون کا آغاز کردیاگیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشق شاہین ون کا پاکستان کے ایک آپریشنل بیس پرآغازکردیاگیاہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چینی فضائیہ کے طیارے اور پائلٹس پاکستان کی فضاوں میں پہلی مرتبہ پاک فضائیہ کے ساتھ مل کر مشقوں میں حصہ لیں گے۔ چینی فضائیہ کے جہاز ، پائلٹس اور ٹیکنیشنز پاک فضائیہ کی ایک آپریشنل بیس پرپہنچ گئے ہیں جہاں یہ مشقیں منعقدہوں گی ۔چینی ائیرفورس اور پاک فضائیہ کے اس مشق سے دونوں ممالک کی فضائیہ کو مشترکہ تجربہ اور فوائد حاصل ہوں گے۔