تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ24گھنٹوں کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور ہفتہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.