29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپانی شخص کی سونامی سے با ل بال بچنے کی ویڈیو
جنگ نیوز -
ٹوکیو …زلزلہ ،سیلاب اور طوفان جیسے قدرتی آفات کے وقت انسان کو صرف اپنی جان کے تحفظ کی فکر لاحق ہو تی ہے لیکن جاپان میں ایک شخص نے سونامی کی آمد کے موقع پر محفوظ مقام پر جاتے ہوئے سونامی کے مناظر کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کر لیا۔ کار میں بیٹھا یہ شخص سونامی کی آمد کی اطلاع ملتے ہی اپنا علاقہ چھوڑ کر جا رہا تھا کہ جان لیوا سمندری لہروں نے اسے گھیر لیا ۔اس شخص نے گھبرانے کے بجائے ان لمحات کو مسلسل اپنے کیمرے سے ریکارڈ کیا یہاں تک کہ اس کی کار بھی چاروں طرف سے اس پانی میں ڈوب گئی۔ انتظار کے بعد جیسے ہی پانی کی سطح کم ہوئی اس نے اپنی جان بچائی تاہم ان خطر نا ک لمحات کو ہمیشہ کیلئے اپنے پاس محفوظ کرلیا۔