تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حکومت کیخلاف بغاوت برداشت نہیں کی جائے گی، سعودی فرماروا

جنگ نیوز -
ریاض…سعودی عرب کے فرما روا شاہ عبداللہ نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بغاوت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ شاہ عبداللہ نے سعودی عوام کے لیے پرکشش پیکج اور کئی مراعات کا بھی اعلان کیا ہے۔خادم الحرمین الشریفین نے اپنے خطاب میں فساد پھیلانے کی کوششیں ناکام بنانے پر عوام ، علما کی سپریم کونسل اورسیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ ساٹھ ہزار افراد کو فوج اور سیکیورٹی اداروں میں نوکریاں دی جائیں گی ۔ انہوں نے حکومت کو ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کو دو ماہ کی اضافی تنخواہ اور طلبہ کو دو ماہ کا وظیفہ فوری ادا کیا جائے۔ شاہ عبداللہ نے ہر بیروزگار کو ماہانہ ایک ہزارریال ۔ عوام کو پندرہ فیصد مہنگائی الاؤنس اور کم سے کم تنخواہ والوں کو تین ہزار ریال مہنگائی الاؤنس دینے کا بھی اعلان کیا ۔ شاہ عبداللہ نے تمام گورنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے صوبوں میں عوام کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں۔ سعودی فرماروا نے بے گھر افراد کے لیے قرضے، نئے اسپتالوں کی تعمیر سمیت کئی دیگر مراعات کا بھی اعلان کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.