29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یمن میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ، تیس افراد ہلاک
جنگ نیوز -
صنعا…یمن کے دارالحکومت صنعا میں حکومتی مخالفین پر پولیس کی فائرنگ سے30 مظاہرین ہلاک اور1سوسے زائد زخمی ہوگئے۔صنعا میں حکومتی مخالفین کی جانب سے مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔جمعہ کو ہونے والے مظاہرے پر پولیس نے بلا دریغ فائرنگ کردی۔واقعہ میں30 مظاہرین کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔1 سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے اس لیے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔