29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 45ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کرگئی
جنگ نیوز -
کراچی…عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹس میں بھی فی تولہ سونا45 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے عالمی مارکیٹ سے دوبارہ سونے کی خریداری نے قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کو تقویت دی ہے۔ جمعہ کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے تین سو روپے اضافے کے ساتھ45 ہزار تین سو روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت تین سو روپے اضافے کے ساتھ38 ہزار828 روپے ہوگئی ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت تیرہ ڈالر اضافے کے ساتھ1416 ڈالر ہوگئی ہے۔